بی زیڈ یو کے تحت رجسٹرڈ طلبا کے ایل ایل بی انتظامات نہ ہوسکے

بی زیڈ یو کے تحت رجسٹرڈ طلبا کے ایل ایل بی انتظامات نہ ہوسکے

ملتان(کورٹ رپورٹر)بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام رجسٹرڈ طلباء کے ایل ایل بی کے انتظامات نہ ہوسکے ۔بی زیڈ یو اور الحاق کالجز میں 5 سال میں ایل ایل بی کے امتحانات بروقت نہیں کروائے جا سکے ۔

ایڈووکیٹ فلک شیر وٹو نے کہا ہے کہ ایل ایل بی کا تین سالہ پروگرام ختم ہو چکا ہے ، الحاق کالجز طلباء سے داخلوں کی مد میں فیسیں لے رہے ہیں، ایل ایل بی کے امتحانات جلد کرائیں جائیں، زکریا یونیورسٹی نے 2019 سے ایل ایل بی کا 5 سالہ امتحان شروع کر رکھا ہے ، 19 اکتوبر 2022 کو نوٹیفکیشن کے ذریعے الحاق کالجز کو 5 سالہ پروگرام میں داخلوں سے بھی روک دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام میں کرپشن کے باعث وائس چانسلر اور رجسٹرار بی زیڈ یو کو معطل کر دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں