پی ایس ایل سکیورٹی،60بسیں ملتان پولیس کو دینے کا حکم

پی ایس ایل سکیورٹی،60بسیں ملتان پولیس کو دینے کا حکم

ملتان(کرائم رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سکیورٹی کے موقع پر پولیس کی نقل و حرکت کیلئے 60بسیں ملتان پولیس کو دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کی موٹر برانچ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق سی ٹی ڈی، لاہور ، فیصل آباد ، شیخو پورہ ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پنجاب کانسٹیبلری سے بسیں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ بسیں کل تک ملتان ضلع پولیس کے سپرد کر دی جائیں گی، فیول ملتان پولیس دے گی۔ یہ بسیں میچز کے دوران پولیس ملازمین کو لانے اور لے جانے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں