3گھروں کا صفایا ،فیکٹری کے ٹرانسفارمر سے کاپر کوائل چوری

3گھروں کا صفایا ،فیکٹری کے ٹرانسفارمر سے کاپر کوائل چوری

میلسی (نامہ نگار )میلسی میں چور تین گھروں کا صفایا کر گئے ،کاٹن فیکٹری کے ٹرانسفارمر سے کاپر کوائل چور لے اڑے ۔تفصیل کے مطابقمیلسی میں تین گھروں سے چور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے گئے۔

 ندیم کاٹن فیکٹری کے ٹرانسفارمر سے کاپر کوائل چور لے اڑے ، ماڈل ٹاؤن کے زاہد مسعود کے گھر سے ہزاروں کا قیمتی سامان چوری کیا گیا، بیوہ نسیم اختر کے گھر سے 35 ہزار روپے اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیور جبکہ شہزاد حسین کے گھر سے ایک لاکھ سے زائد کا سامان چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں