خانیوال بھر میں کھلے پٹرول کی فروخت کا دھندہ عروج پر

خانیوال بھر میں کھلے پٹرول کی فروخت کا دھندہ عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )خانیوال شہر اور گرد ونواح میں کھلے پٹرول کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا،جگہ جگہ غیرقانونی ایجنسیاں قائم، کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔

 ایران سے سمگل ہو کر آنے والا غیر معیاری پٹرول شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی۔ تفصیل کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول کی ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں، جہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، ان غیر قانونی ایجنسیوں میں ناقص و غیر معیاری پٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہریوں کی گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہو رہے ہیں،شہری بوتلوں اور شاپروں میں پٹرول ڈلوا کر گھروں میں لے جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی غیر قانونی فروخت بند کرائی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں