جہانیاں:سرکاری سکول میں رنگ و روغن ، فی طالبعلم200وصولی
جہانیاں(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جہانیاں کی انتظامیہ سکول کو رنگ و روغن کروانے کے لئے طلباسے دوسو روپے فی کس وصول کر نے لگی ۔
تفصیل کے مطابق جہانیاں میں قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی انتظامیہ نے کلچر ڈے اورسکول کے کمروں اور دیواروں کو رنگ روغن کروانے کے لئے طلبا سے فنڈز اکٹھا کرنا شروع کردیا، رنگ روغن کے نام پر فی طالب علم دوسو روپے وصول کئے جارہے ہیں، والدین کا کہناہے کہ کیا حکومت کی جانب سے سکولز کو آنے والے فنڈز بند ہوچکے ہیں یا سکول انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت طلبا سے فنڈز اکٹھے کررہی ہیں، شہریوں نے سی ای او ایجوکیشن خانیوال اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔