پاورپلانٹ سے 2ٹرانسفارمر،ٹریکٹروں سے 3بیٹریاں چوری

پاورپلانٹ سے 2ٹرانسفارمر،ٹریکٹروں سے 3بیٹریاں چوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو میں وارداتیں معمول بن گئیں، نیوکلیئرپاور پلانٹ سے نامعلوم افراد2ٹرانسفارمراتار کر لے گئے ،ایک ہی رات میں3 ٹریکٹروں سے قیمتی بیٹریاں چوری کر لی گئیں۔۔۔

بھوسہ سے اوورلوڈٹرک کا ڈرائیورحوالات بند،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیل کے مطابق سنانواں کے موضع پتی سلطان محمود میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے 25 کے وی کے 2 ٹرانسفارمر مالیتی 70ہزار روپے ، قصبہ گجرات کے موضع بیٹ سوہنی میں پرویزاقبال کے گھر کے باہرکھڑے 2ٹریکٹروں سے 2بیٹریاں مالیتی 52ہزاراورکمبل رضائی ،محمودکوٹ کے موضع گورمانی میں ایوب ارائیں کے ٹریکٹر سے بیٹری مالیتی20 ہزار روپے چوری ہوگئی۔پٹرولنگ پولیس تونسہ بیراج نے بھوسہ سے اوورلوڈٹرک ڈرائیورسکنہ لیہ محمدسلیم کو ٹرک سمیت تھانے میں بند کردیا۔الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں