پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے :وسیم شیخ
میلسی (نامہ نگار )مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے بانی و تحصیل صدر پی ٹی آئی وسیم احمد شیخ،انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف۔۔۔
اور جماعت اہلسنت پنجاب کے معاون و خصوصی مشیر ڈاکٹر راؤ محمد خلیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور بدترین دہشت گردی ہے ،نمازیوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے اور نہ ہی دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے چن چن کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ فرقہ واریت،دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف قوم یک جان ہوکر بھلائی کا پیغام گھر گھر پہنچائے ،ہم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں،دہشت گردی کو شکست ہوگی۔