ونوئی پل بنیادی سہولتوں سے محروم،عوامی نمائندے غائب

ونوئی پل بنیادی سہولتوں سے محروم،عوامی نمائندے غائب

جودھ پور(نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ ونوئی پل میں بنیادی سہولیات کا فقدان،مڈل سکول تک موجود نہیں،سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ،رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، گیس بھی موجود نہیں ۔

تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ونوئی پل مسائل کا گڑھ بن گیا، سوئی گیس بھی موجود نہیں ہے ،سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ،لنکس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ مضر صحت و کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں،سرکاری ہسپتال بھی موجود نہیں ہے ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ،بچوں اور بچیوں کے مڈل اور ہائی سکول بھی موجود نہیں ہے ،آس پاس کے علاقوں میں گیس موجود ہے لیکن ونوئی پل میں گیس سمیت تمام سہولیات موجود نہیں ہیں، مقامی سیاستدان ووٹ لے کر پانچ سال کے لیے غائب ہو جاتے ہیں ۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ونوئی پل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں