لیٹر بکس کا نظام ختم ،تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی

لیٹر بکس کا نظام ختم ،تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )خانیوال ودیگر شہروں سمیت ملک بھرمیں لیٹر بکس کا نظام تقریباً ختم ہوگیا، تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔۔۔

 پاکستان پوسٹ کے اہلکاروں نے بعض جگہوں سے مبینہ طور پر لیٹر بکس اتار لئے ،کئی کباڑ بن چکے ہیں،تاجر اور شہری جو ڈاکخانہ پر انحصار کرتے ہیں،ان کا کورئیر سروس سے رجوع کرنا مجبوری بن گیا ہے ،خانیوال شہر کے گلی، محلوں، چوک چوراہوں سمیت قصبوں میں پر لگے لیٹر بکس کا نظام بھی ختم ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں یوسف، اسماعیل، جنید، اشرف ودیگر کا کہنا ہے کہ جدید دور میں لیٹر بکس کا نظام چلتے رہنا چاہیے تھا جس سے پاکستان پوسٹ کی آمدنی میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے ، ارباب اختیار کو ادارے کی بہتری پر توجہ دینا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں