ملتان روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال،جگہ جگہ گڑھے

ملتان روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کا استعمال،جگہ جگہ گڑھے

میلسی (نامہ نگار )ملتان روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے بن گئے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں،ناقص تعمیر سے کروڑوں کے سرکاری فنڈز ضائع ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی اور سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے میلسی ریلوے پھاٹک سے پل ڈھمکی تک دو رویہ کارپٹ روڈ منظور کروایا،ضلع کونسل کے آفیسرز کی نگرانی میں ٹھیکیدار نے کام کیا،سڑک کی تعمیر غیر معیاری مٹیریل سے کی گئی جس کی وجہ سے کئی جگہ سے روڈ بیٹھ گیا اور گڑھے پڑ چکے ہیں۔سڑک کی ناقص تعمیر کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیاجبکہ ابھی تک خراب ہونے والی سڑک کو مرمت تک نہیں کیا گیا۔عوامی حلقوں نے ٹھیکیدار اور کرپٹ افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں