مریم نواز کا دورہ ملتان،تنظیمی کنونشن کے تیاری کے سلسلے میں اجلاس

مریم نواز کا دورہ ملتان،تنظیمی کنونشن  کے تیاری کے سلسلے میں اجلاس

ملتان( کرائم رپورٹر )مریم نواز شریف کے دورہ ملتان کے حوالے سے تنظیمی کنونشن کے تیاری کے سلسلے میں پی پی 213میں سعد خورشید خان کانجوکے ڈیرہ پر اجلاس منعقد ہوا ۔۔۔

اجلاس میں ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات شیخ طارق رشید، ضلعی صدر بلال بٹ ودیگر کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر شیخ طارق رشید اور سعد خورشید خان کانجو نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ، مرکزی چیف آ رگنائزر مریم نواز کا آج ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آج جو بھی بحران ہیں ان کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں