سیل پوائنٹ پرسستا آٹا نایاب، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

سیل پوائنٹ پرسستا آٹا نایاب، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

بوریوالا(سٹی رپورٹر )ریلوے پھاٹک حبیب کالونی میں سیل پوائنٹ پرسستا آٹا نایاب ہونے پر سینکڑوں مرد و خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کر دیا ۔

مظاہرین کاکہناہے کہ اس پوائنٹ پر سرکاری کوٹہ کے مطابق فراہم کردہ آٹا جان بوجھ کر غائب کر دیا جاتا ہے ،زیادہ تر تھیلے بڑے ہوٹلوں،تنور مالکان اور دکاندار وں کو فروخت کردئیے جاتے ہیں، غریب و مزدور طبقہ اور حقیقی ضرورت مند محروم رہ جاتے ہیں، محکمہ فوڈ اور انتظامیہ نے جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ،نگران وزیر اعلیٰ،کمشنر ملتان،ڈی سی وہاڑی فور ی نوٹس لیکرسستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔ دوسری طرف اے سی عادل عمر نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پر ملتان روڈ پر واقع بن داؤد کریانہ سٹور کے مالک کو 30 ہزار جرمانہ کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں