چوپڑہٹہ ، بارہ میل میں کھاد بحران ختم نہ ہو سکا،کسان در بدر
جودھ پو،لڈن (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) چوپڑہٹہ اور بارہ میل میں کھاد بحران ختم نہ ہو سکا،کسان دربدر ہو گئے ،کھاد کی سرکاری قیمت 2450 جبکہ بلیک میں 3500 روپے فی بوری فروخت کی جانے لگی ،مخصوص ڈیلروں کی موجیں لگ گئیں جبکہ بھتہ نہ دینے والوں کو بھاری جرمانے کئے جانے لگے ۔
تفصیل کے مطابق کبیروالا کی طرح بارہ میل اور چوپڑہٹہ میں بھی کھاد بحران ختم نہ ہو سکا، ڈیلرز دونوں ہاتھوں سے کسانوں کو لوٹنے لگے ہیں،سرکاری ریٹ 2450 روپے ہے جبکہ ڈیلرز بلیک میں 3500 روپے تک کھاد فروخت کر رہے ہیں،ڈیلروں کے گودام میں کھاد سٹاک موجود ہے ،محکمہ زراعت من پسند ڈیلروں کو نوازرہا ہے اور بھتہ نہ دینے والے کھاد ڈیلروں کو بھاری جرمانے عائد کرکے افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جا رہی ہیں ،کسانوں غلام شبیر، آفتاب، لیاقت، اشرف،ظفر ،بابر و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ کھاد ڈیلروں کے پاس جب کھاد لینے کیلئے جاتے ہیں تو وہ ہمیں کنٹرول ریٹ پر کھاد نہیں دیتے ۔انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔