کشمیریوں کو بہت جلد آزادی نصیب ہو گی:ذیشان شبیر
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال ذیشان شبیر اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،جلد آزادی نصیب ہو گی۔
تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر انتظام مرکزی تقریب ضلع کونسل میں منعقد ہوئی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آج پورے ملک میں یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے ، آج ہم کشمیری بھائیوں کو باور کراناچاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور تادم آخر ساتھ رہیں گے ،ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا،حکومت پاکستان موثر انداز میں عالمی سطح پر اقوام عالم میں کشمیر کا مسئلہ اٹھارہی ہے -انہوں نے کہا کہ آج خانیوال کا چارج سنبھالا ہے ، پوری کوشش ہوگی کہ ضلع میں قانون کی بالادستی ہو،سیمینار کے اختتام پر ڈی سی اور ڈی پی او کی زیر قیادت ضلع کونسل سے ایس پی چوک تک کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔