والد پر تشدد کا الزام بیٹوں کے خلاف مقدمہ

والد پر تشدد کا الزام   بیٹوں کے خلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے والد پر تشدد کے الزام میں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس تھانہ مخدوم رشید کو کوٹ ربنواز کے رہائشی فوج علی نے درخواست دی کہ معمولی گھریلو جھگڑے پر اس کے دو حقیقی بیٹوں شہزاد شاہ اور جواز شاہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر مجھے میرے اپنے گھر سے نکال دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں