یوٹیلیٹی سٹورزمیں خردبردکے ملزم کی تین سال کی سزا معطل

یوٹیلیٹی سٹورزمیں خردبردکے  ملزم کی تین سال کی سزا معطل

ملتان(کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن چشتیاں میں خردبرد کے الزام میں تین سال کی سزا پانے والے ملزم عامر سہیل کی سزا معطل کردی اور۔۔۔

 اسے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ روز ایف آئی اے کے افسروں نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش کیا۔اس سے قبل فاضل عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کے سلسلے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار پر عدالت میں پیش عملہ کی سرزنش کی تھی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں