کمشنر سے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے احتجاج کرنیوالے عملے کی ملاقات

کمشنر سے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے  احتجاج کرنیوالے عملے کی ملاقات

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے احتجاج کرنے والے عملے نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ آپکے مطالبات اعلی حکام تک پہنچاؤں گا اوران کے حل میں مثبت پیشرفت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ نامساعد حالات میں زندہ قومیں ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں،بھرپور کوشش ہوگی کہ آپکے مسائل حل کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں