رکشہ کی چیکنگ ، ایک ہزار پتنگیں برآمد ،ملزم گرفتار

رکشہ کی چیکنگ ، ایک  ہزار پتنگیں برآمد ،ملزم گرفتار

ملتان( کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم وحید انور کو گرفتار کر کے بڑی 1000 پتنگیں برآمد کر لیں۔

شاہ شمس پولیس نے نیو شاہ شمس کالونی میں ناکہ بندی کے دوران آٹو رکشہ کو روکا تو وہ نہ رکاجس کا تعاقب کر کے اس کو روک کر تلاشی لینے پر 1000 پتنگیں برآمد ہوئیں ،پتنگیں اور آٹو رکشہ قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزم کی شناخت وحید انور کے نام سے ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں