اوباش کی 8سالہ بچی کیساتھ نا زیبا حرکات،مقدمہ درج

اوباش کی 8سالہ بچی کیساتھ  نا زیبا حرکات،مقدمہ درج

بورے والا ( نمائندہ دنیا)اوباش کی آٹھ سالہ بچی کے ساتھ نا زیبا حرکات کرنے پر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود زاہد آ باد میں اوباش نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ نا زیبا حرکات کیں ، زاہد آ باد کی رہائشی شاہد ہ بی بی نے پو لیس کو بتایا کہ محلہ کے رہائشی حسنین نے اس کی آٹھ سالہ بیٹی سے نازیبا حرکات کیں جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں