پولیس اہلکار وں کا شہریوں سے ناروا سلوک بر داشت نہیں:عمر فاروق

پولیس اہلکار وں کا شہریوں سے ناروا  سلوک بر داشت نہیں:عمر فاروق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وں کا شہریوں سے ناروا سلوک بر داشت نہیں، معاشرے میں پولیس کے مثبت امیج کو اپنے کردار ، زبان اور۔۔۔

 اخلاق سے ثابت کریں،فرائض کی بجاآوری میں خوف خداکاعنصرشامل کریں، ڈیوٹی میں غفلت اور شہریوں سے غیر شائستہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے اپنے آفس میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں