ڈاکوؤں نے مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی
خان گڑھ (سٹی رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی۔
ریسکیو مظفرگڑھ کے مطابق گنیش واہ نالہ کے قریب بستی گوری والا میں ڈاکوؤں نے سرکلر روڈ پر مظفرگڑھ شہر کے رہائشی رکشہ ڈرائیور خلیل احمدکو ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر گولی مار کر زخمی کر دیا، ریسکیو سٹاف نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔