پولیس نے 2بین الاضلاعی منشیات فروش دھر لئے ،شراب برآمد

پولیس نے 2بین الاضلاعی منشیات  فروش دھر لئے ،شراب برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس نے دو بین الاضلاعی منشیات فروش پکڑ کر شراب برآمدکرلی ۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی چوک سرور شہیدنے چک 577ٹی ڈی اے کے بین الاضلاعی منشیات فروش غلام عباس تیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لٹر جبکہ پولیس سٹی کوٹ ادو نے سنانواں کے نویدراجپوت سے 15لٹر دیسی شراب برآمدکرلی،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں