خاندانی تنازعہ ،مسلح افراد کا پاک فوج کے ملازم،ہمشیرہ اور بھائی پر تشدد

خاندانی تنازعہ ،مسلح افراد کا پاک فوج  کے ملازم،ہمشیرہ اور بھائی پر تشدد

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)خاندانی تنازعہ پر مسلح افراد نے پاک فوج کے ملازم،ہمشیرہ اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بتایا گیا ہے کہ موضع پلیہ کالرو کا رہائشی پاک فوج کا ملازم کلیم اللہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ،گزشتہ روز اس کی ہمشیرہ شاہینہ بی بی اپنے چھوٹے بھائی دس سالہ آفتاب کے ہمراہ موضع عنایت پور میں اپنے شوہر اشرف بھٹہ کے گھر بچوں کو ملنے گئی جس نے ا س سے بچے چھین کر گھر سے باہر نکال دیا تھا ۔ اشرف نے شاہینہ اور دس سالہ آفتاب کو مارا پیٹا ۔ اطلاع ملنے پر فوجی کلیم اللہ اور اس کی والدہ آمنہ بی بی وہاں گئے تو ملزموں مرید، آصف ، ریاض، اعجاز ، صغیر وغیرہ نے اس پر حملہ کردیا اور چاقوؤں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا ۔  

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں