پرووائس چانسلرکی من مانیاں،زکریایونیورسٹی کانظام درہم برہم

 پرووائس چانسلرکی من مانیاں،زکریایونیورسٹی کانظام درہم برہم

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، پرووائس چانسلر کے احکامات پر سینڈیکٹ کے الیکشن بھی متنازع ہوگئے ،تمام ڈاک رکی پڑی ہے ، سائل خوار ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات تاحال جاری نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وائس چانسلر ڈاکٹر منصورا کبر کنڈی اور رجسٹرار صہیب راشد خان اپنی سیٹیوں پر موجود ہیں مگر پرووائس چانسلر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انتظامی مسائل بڑھتے جارہے ہیں گزشتہ روز پرووائس چانسلر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان کو سینڈیکیٹ کا ریٹرنگ آفیسر تعینات کردیا جبکہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق رجسٹرار ہی ریٹرنگ آفیسر ہوسکتا ہے جس کو وائس چانسلر تعینات کرتا ہے اگر وہ موجود نہیں ہے تو الیکشن منعقد نہیں ہوسکتے ۔دوسری طرف دونوں گروپوں کے امیدواروں نے الیکشن کے انعقاد کے لئے پرووائس چانسلر کو تحریری رضامندی دے دی ہے جبکہ وی سی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرووائس چانسلر الیکشن کے فوری بعد سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب کرنا چاہتے ہیں جس کاایجنڈا بھی تیار نہیں ہوسکا۔یونیورسٹی کے آئنی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد ہارنے والا امیدوار یونیورسٹی ایکٹ کے بنیاد پر عدالت سے رجوع کرسکتا ہے جس کی وجہ سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں