تاجرپی ایس ایل میچز کیلئے مارکیٹیں بندکرنے کے مخالف

تاجرپی ایس ایل میچز کیلئے مارکیٹیں بندکرنے کے مخالف

ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنماؤں نے دو ٹو ک اور واضح انداز میں اعلان کیا ہے کہ اگر کرکٹ میچوں کی آڑ میں مارکیٹیں بند کرنے کی کوشش کی گئی ۔۔۔

تو تاجر احتجاج کریں گے ۔چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے دیگر رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس میں کہاکہ ملتان میں پی ایس ایل کرکٹ میچز کرانا احسن اقدام ہے مگر کرکٹ ٹیموں کی آڑ میں نواں شہر چوک سے ملحقہ پچیس تجارتی مارکیٹس کو بند کرنا انتہائی ناانصافی ہے اورچار سوتاجروں اور ایک ہزار ملازمین کا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ضلعی انتظامیہ کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران صرف ایک گھنٹہ کے لئے دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کرکٹ ٹیموں کی خاطر چھوٹی بڑی شاہراہوں کو کئی کئی گھنٹے بند نہ کرے ،ہم مستقل بنیادوں پر مارکیٹس ، دکانیں اورسڑکیں بند نہیں کریں گے اگر ضلعی انتظامیہ نے سنجیدگی سے ہمارے جائز مطالبے پر نوٹس نہ لیا تو تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی کیونکہ یہ صرف تجارتی نہیں بلکہ عوامی ایشو بھی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں