ڈکیتی اورچوری کے مقدمات بروقت درج کر نے کا حکم
ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
سی پی او ملتان نے تمام افسروں کو ہدایت کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق کرائم برخلاف مال میں موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر مقدمات درج کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے اس سے متعلق تمام افسروں کو 10 دن کا وقت دیا تاخیر کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا اور ایس ڈی پی او بھی جوابدہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے ڈکیتی، رابری، چوری، موٹر سائیکل چوری، سنیچنگ اور اس طرح کی دیگر وارادت کی صورت میں بروقت مقدمہ درج کیا جائے ۔ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کے مسائل سننے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر 2 گھنٹے اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے جن کو سی پی او آفس میں مانیٹر کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنے مقررہ اوقات میں دفاتر میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ سی پی او ملتان نے انچارج ویلفیئر کو ہدایت کی کہ شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر کا ہر صورت خیال رکھا جائے ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسروں و جوان اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کا بھی خیال رکھا جائے ۔