موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑاچیلنج :تنویراقبال

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑاچیلنج :تنویراقبال

ملتان( وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔۔۔

جس کے مضر اثرات سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھرپور شجرکاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جیکو رانڈا کا پودا لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حال ہی میں پاکستانی کو شدید بارشوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ موسم بہار میں جنوبی پنجاب میں وسیع شجرکاری کا پلان تیار کیا جارہا ہے جس پر عمل درآمد سے ماحول پر خوش گوار اثرات مرتب ہونگے ۔تنویر اقبال تبسم نے مزیدکہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں