بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 21مارچ کی ڈیڈلائن
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے جنوبی پنجاب میں بجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 21 مارچ 2023ء تک ڈیڈلائن مقررکردی ہے اور۔۔۔
کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہائی ٹینشن فیڈرز اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔ ہائی ٹینشن فیڈرز کی ایریاپلاننگ اور ٹوفیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز مقررہ وقت میں بیلنس کئے جائیں ۔ رمضان المبارک میں سسٹم اوورلوڈہونے کی صورت میں متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں گے ۔انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریک ڈائونز کے واقعات سے بچنے کیلئے لائنوں کے مرمتی منصوبے اور ٹرانسفارمرز کے فیوز بھی تبدیل کئے جائیں ۔