بیمار آ دمی کو حوالات میں نہیں دیا جائے گا:سہیل چودھری

  بیمار آ دمی کو حوالات میں نہیں دیا جائے گا:سہیل چودھری

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، ضلعی پولیس سربراہان نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا ۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی واضح ہدایت ہیں کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں ،تاخیر پرپولیس افسروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ایچ اوز شام 4 سے 6 بجے تک اپنی تھانے میں موجودگی یقینی بنائیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیمار آ دمی کو حوالات میں نہیں دیا جائے گا،ایسا معاملہ نوٹس میں آ نے پر متعلقہ پولیس آفیسر کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں