ماحولیاتی تبدیلی پر تمام ممالک کو مل کر کام کرناہوگا:نیل ہاکنز

ماحولیاتی تبدیلی پر تمام ممالک کو مل کر کام کرناہوگا:نیل ہاکنز

ملتان(خصوصی رپورٹر)آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے گزشتہ روزوفدکے ہمراہ محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے وفد کو یونیورسٹی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عرفان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے یونیورسٹی کے آسٹریلیا کے ساتھ جاری مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ زرعی یونیورسٹی آسٹریلیا کے تعاون سے ہائبرڈ گندم،دالیں،پانی،تھور کلرزمین کی مینجمنٹ پر ریسرچ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں