ویلٹائن ڈے ،سٹورز مالکان پھول اور چاکلیٹ ذخیرہ کرنا شروع

ویلٹائن ڈے ،سٹورز مالکان پھول  اور چاکلیٹ ذخیرہ کرنا شروع

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ویلٹائن ڈے کے لئے سٹورز مالکان نے پھول اور چاکلیٹ ذخیرہ کرنا شروع کردئیے ۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی ویلٹائن ڈے 14فروری کو منایا جائے گا۔

 اس روز کی مناسبت سے سرخ پھولوں کے ساتھ ساتھ سرخ لباس کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں جبکہ مختلف سٹورز مالکان نے پھول اور چاکلیٹ کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ مذہبی حلقوں کی جانب سے اس رسم کو ناجائز قرار دیا جاتا ہے ، مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے ، اس طرح کے تہوار ہمیں زیب نہیں دیتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں