جہانیاں میں کھاد بحران جاری ،ڈیلروں نے گودام بھر لئے

جہانیاں میں کھاد بحران جاری ،ڈیلروں نے گودام بھر لئے

جہانیاں (نمائندہ.دنیا)جہانیاں میں یوریا کھاد کا بحران جاری ہے ، ڈیلروں نے بڑے بڑے گوداموں میں کھاد ذخیرہ کرلی، مقامی انتظامیہ اور سپیشل برانچ لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ، دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ ارسال کی جانے لگیں ۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں میں یوریا کھاد کا بحران جاری برقرار ہے ، غلہ منڈی،ظفراللہ چوک،پل 14اور دیگر مقامات پر ڈیلروں نے بڑے بڑے گوداموں میں کھاد سٹاک کرکے بلیک میں فروخت شروع کردی ،مقامی انتظامیہ اور سپیشل برانچ کاروائی کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر حکام کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کرنے میں مصروف ہیں ، کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے ملازمین توصیف،عبدالرؤ ف اور شاہد ڈیلرز سے ملرکھاد2700سے 3500روپے تک بلیک میں فروخت کرتے ہیں،کسانوں نے کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لے کر کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے اور ذخیراندزوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں