7وارداتیں،کارسواربکری چور گروہ 28بکریاں لے اڑا

7وارداتیں،کارسواربکری چور گروہ 28بکریاں لے اڑا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کارسواربکری چورگروہ شتر بے مہارہوگیا،ایک ہی رات میں 7وارداتوں میں 14لاکھ مالیت کی 28 بکریاں چوری کرلیں،مویشی پال شدید پریشان، پولیس صرف مقدمات درج کرنے کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ۔

تفصیل کے مطابق کار سوار بکری چور گروہ ایک ماہ سے متحرک ہے ، چوک سرور شہید کے چک594 ٹی ڈی اے میں عبدالعزیز کے بھانہ سے ڈیڑھ لاکھ کی تین بکریاں، چک 519 ٹی ڈی اے میں عرفان کھوکھر کے بھانہ سے ساڑھے تین لاکھ کی چار بکریاں، چک597 ٹی ڈی اے میں دانش کے بھانہ سے اڑھائی لاکھ کی پانچ بکریاں،چک 601 ٹی ڈی اے میں اسماعیل کی دس ، دائرہ دین پنا کے علاقہ چاہ مزمل والا میں زمان کی دو بکریاں،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے موضع کوٹلہ میں مریدحسین کلاسرہ کے دو بکرے ، نورشاہ طلائی میں ظفر اقبال کی دو بکریاں چوری کرلی گئیں۔ مویشی پال حضرات راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں،متاثرین نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ کارسوار بکری چور گروہ کو گرفتار کیا جائے اور چوری کی گئی بکریاں ،بھیڑیں اور چھترے برآمد کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں