پنجاب بار کونسل سے لائسنس نہ لینے والے جونیئر وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب بار کونسل سے لائسنس نہ لینے والے جونیئر وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا حکم دے دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال نے پنجاب بار کونسل لاہور سے جن جونیئرز وکلا نے تاحال لائسنس حاصل نہیں کیا یا انہیں پنجاب بار کونسل نے لائسنس جاری نہیں کئے انہیں تاحکم ثانی وکیل یونیفارم پہننے اور عدالتوں میں بطور وکیل پیش نہ ہونے کا حکم دیا ہے ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رانا کاشف علی خاں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔