بوریوالا:ٹھیکیدار نہر سے گندگی نکال کر سڑکوں پر پھینکنے لگا،بچے بیمار

 بوریوالا:ٹھیکیدار نہر سے گندگی نکال  کر سڑکوں پر پھینکنے لگا،بچے بیمار

بوریوالا(سٹی رپورٹر )بورے والا میں ٹھیکیدار نہر سے گندگی کے ڈھیر نکال کر سڑکوں پر پھینکنے لگا ،زہریلی گندگی سے بچوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے لگیں۔

 بتایا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی بورے والا کی بھل صفائی مہم نے شہر کے باسیوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ،ٹھیکیدار نہر سے بھل نکال کر آبادی سے دور ڈمپ کرنے کا پابند ہوتا ہے لیکن محکمہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے سڑک کے کناروں و رہائشی علاقوں میں موجود خالی پلاٹوں میں گندگی پھینکی جا رہی ہے۔ جس سے اڑنے والی گردوغبار سے سکول جانے والے بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں