فرانزک ٹیم خانیوال کی کارکردگی زیرو،ملازمین خزانے پر بوجھ

فرانزک ٹیم خانیوال کی کارکردگی زیرو،ملازمین خزانے پر بوجھ

جودھ پور(نمائندہ دنیا)فرانزک ٹیم خانیوال کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر،ملازمین سرکاری خزانے پر بوجھ،چند ایک کے علاوہ کسی بھی وقوعہ کی کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،متاثرہ لوگ دفتر کے چکر لگا کر تھک گئے ۔

تفصیل کے مطابق ضلع خانیوال سمیت دوسری تحصیلوں میں اگر کہیں کوئی وقوعہ ہوجائے تو متاثرہ لوگ ابتدائی طور پر 15 پر مقامی پولیس کو اطلاع دیتے ہیں،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین کرتی ہے اس کے بعد فرانزک ٹیم خانیوال کے ملازمین بھی موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہیں، فنگر پرنٹس کے نمونے لیتے ہیں ، فائرنگ ہوئی ہو تو گولیوں کے خول وغیرہ اکٹھے کیے جاتے ہیں تاکہ تفتیش کی جا سکے لیکن آج تک چند ایک کے علاوہ فرانزک ٹیم نے کسی بھی وقوعہ کی پیشرفت نہیں کی ،متاثرین رپورٹ کے حصول کے لیے دفتر کے چکر لگاتے رہتے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں