بھل صفائی کی آڑ میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

 بھل صفائی کی آڑ میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

جودھ پور(نمائندہ دنیا)نہروں و راجباہوں میں سالانہ بھل صفائی کی آڑ میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ،محکمہ انہار ملازمین نہروں سے صفائی کے دوران کچھ کچرا اور مٹی وغیرہ فروخت کرنے لگے ،کچرا ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑکوں پربھی پھینک دیا جاتا ہے ،کچھ جگہوں پر صفائی صرف فوٹو سیشن تک محددوہے ،ابھی کئی مقامات پربھل صفائی نہیں کی گئی ہے ۔

 تفصیل کے مطابق ککڑہٹہ سیکشن،رشیدہ سیکشن اور ونوئی سیکشن پر نہروں و راجباہوں میں سالانہ بھل صفائی کی آڑ میں انہار ملازمین لاکھوں روپے کی کرپشن کرنے لگے ہیں، بھل صفائی کا کچرا وغیرہ مین گزرگاہ یا نہروں کے کنارے پر پھینک دیاجا تاہے حالانکہ کچرا وغیرہ ٹھکانے لگانے کیلئے سرکار کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈز ملتے ہیں،روڈ پر پڑے کچرے سے گردو غبار اٹھتا ہے جس سے مقامی لوگ اور مسافر وں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں