ڈکیتی کا اعتراف جرم کرنیوالے 6ملزم نذرانہ دیکر رہا

ڈکیتی کا اعتراف جرم کرنیوالے 6ملزم نذرانہ دیکر رہا

جہانیاں(نمائندہ دنیا)مخدوم رشید کی حدود میں 70لاکھ کی ڈکیتی ، اعتراف جرم اور مال مسروقہ برآمد ہونے کے باوجود 6ملزم بھاری نذرانہ دیکر رہا ہوگئے ۔

 پی ایس ایل ڈیوٹی پر روانہ ،مدعی تھانے کے چکر لگالگا کر تھک گیا،آئی جی اور آر پی او سے نوٹس لینے کی اپیل۔تھانہ مخدوم رشید کی حدود پل سہو پر اشفاق احمد کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکو گن پوائنٹ پر 70لاکھ مالیت کا سامان اورٹرک لیکر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ کر کے 6ملزموں رضا،طیب ،فضل و دیگر کو گرفتار کرکے ٹرک، موٹرسائیکل اور مال مسروقہ برآمد کیا،ملزموں نے اعتراف بھی کیا کہ ہم نے سامان چوک قریشی والا ڈبہ سٹیشن پر فروخت کیا ہے ،پولیس نے ڈبہ اسٹیشن مالکان کو گرفتار کرکے ریکوری کی ،بعدازاں ڈی ایس پی سعادت چوہان نے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ لیکر ملزموں کو چھوڑ دیا۔ مدعی اشفاق احمد نے بتایا کہ ملزموں کی شناخت کی ،ملزموں نے اعتراف جرم کیا پھر بھی چھوڑ دیا گیا اور ریکوری بھی نہیں دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں