مرکز صحت سرائے سدھو کی ایمبو لینس دو سال سے خراب

مرکز صحت سرائے سدھو کی ایمبو لینس دو سال سے خراب

سرائے سدھو (نامہ نگار)محکمہ صحت خانیوال کی غفلت لاپرواہی سب کو پیچھے چھوڑ گئی،دیہی مرکز صحت کی ایمبولینس دو سال سے خراب ،اینٹوں کے سہارے کھڑی ہے ،ڈرائیور وہیں تعینات ہے اور بغیر کام کیے دو سال سے تنخواہ وصول کررہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس ڈارئیور کو کہیں اور تعینات کرسکتی تھی۔

مال مفت دل بے رحم کے مصداق غفلت کی انتہا ہے کہ ایمبولینس مرمت کرائی اور نہ ہی ڈرائیور کو کام پر لگایا ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ دیہی مرکز صحت کی ایمبو لینس کو ٹھیک کرایا جائے یا نئی مہیا کی جائے اور تب تک ڈرائیور کو کہیں اور ذمہ داریاں دی جائیں تاکہ قوم کا پیسہ درست استعمال ہو ،مزید یہ کہ تحقیق کی جائے کہ کس کی آشیر باد سے کام کیے بغیر ڈرائیور اتنے عرصہ سے فارغ بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں