کارپٹ روڈ کے اطراف میں گڑھے پڑ گئے ،کراسنگ مشکل

کارپٹ روڈ کے اطراف میں گڑھے پڑ گئے ،کراسنگ مشکل

ماہڑہ (نامہ نگار )چوک مکول تا کلیم چوک کارپٹ روڈ کے دونوں اطرف گڑھے پڑ گئے ،انتظامیہ اور کوئی بیلدار توجہ نہیں دے رہا، کراسنگ مشکل ہوگئی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 تفصیل کے مطابق روہیلانوالی تا چوک مکول کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے کارپٹ روڈ کے دونوں اطراف میں گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں، مٹی ختم ہوتی جا رہی ہے ، بعض جگہوں پر تو روڈ کے ساتھ والی سائیڈیں ایک ایک فٹ بچ گئی ہیں، ہزاروں من وزن سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں کے گزرنے سے ہر روز مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں