شناختی کارڈ کیلئے گزٹیڈ آفیسر ،چیئرمین کی تصدیق غیر ضروری قرار

 شناختی کارڈ کیلئے گزٹیڈ آفیسر ،چیئرمین کی تصدیق غیر ضروری قرار

میلسی (نامہ نگار )نادرا نے ملک بھر میں نئے شناختی کارڈ کے لیے گزٹیڈ آفیسر چیئرمین اور کونسلرز کی تصدیق کے قانون کو غیر ضروری قرار دے کر میٹرک کی سند یا ڈومیسائل پر شناختی کارڈ بنانے کی نافذالعمل پالیسی کا اجراء کر دیا۔

پالیسی کے مطابق برتھ سر ٹیفیکیٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔والد اور والدہ کے کارڈ کے ساتھ فارم ب جاری ہو جائے گا۔کارڈ لینے کے لیے فیملی ممبر سے لی گئی تصدیق کافی ہو گی۔تاہم والدین کا شناختی کارڈ اور ایک مطلوبہ اسٹامپ پیپر ضروری ہو گا۔خواتین اپنے شوہر کے کارڈ اور 20 روپے کے اسٹامپ پیپر پر بغیر نکاح نامے یا اس کی نقل کے شناختی کارڈ بنوا سکیں گی۔فاٹا کے شہری ملک بھر میں مذکورہ طریق کار کے ذریعے کسی بھی شہر سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے ۔کارڈ گم ہونے کی صورت میں بیان حلفی پر ہی نیا کارڈ حاصل کیا جا سکے گا ،ایف آئی آر کے اندراج کی ضرورت نہیں ہو گی۔کارڈ وصولی کے لیے ٹوکن کے ساتھ خود جانا ہوگا تاہم رشتہ دار کو امیدوار کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بھجوایا جائے تو اسے بھی کارڈ مل جائے گا،نام تبدیلی کے لیے اخبار اشتہار کی شرط ختم کر دی گئی اور نادرا افسر کے کمنٹس سے نام تبدیلی کا کارڈ مل سکے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں