التوا کا شکار ہونیوالے اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈرز کا اجرا شروع

التوا کا شکار ہونیوالے اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈرز کا اجرا شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈر جاری ہونا شروع ہو گئے ، بتایاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ یہ ٹرانسفر ہونے تھے مگر الیکشن کمیشن کی وجہ سے روک دئیے گئے تھے۔

 اب اجازت ملنے پر گذشتہ سہ پہر احکاما ت جاری کردئیے گئے ہیں اور تمام اساتذہ کو اپنے سکول انفارمیشن سسٹم سے احکامات ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سے قبل ڈی پی آئی پنجاب رانا عبدالقیوم نے مراسلہ جاری کیا تھا کہ تمام سی ای اوز، ڈی ای اے الیکشن کمیشن اور قابل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق تمام کیٹیگریز پروموشنز ، ویٹنگ پوسٹنگ اور ہمدردی گراؤنڈز کے ای ٹرانسفر آرڈرز جاری کردئیے گئے ہیں اس لئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ مقررہ وقت میں آفس میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور اساتذہ کوریلیف میں مدد کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں