جماعت اسلامی کا صوبائی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج

جماعت اسلامی کا صوبائی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف احتجاج

ملتان(خبرنگارخصوصی)صوبائی الیکشن کے التواء کے خلاف جماعت اسلامی ملتان نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت امیر ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اچانک الیکشنز کا ملتوی کرنا اس بات کا واضح اظہار ہے کہ ادارے آزاد و خودمختار نہیں بلکہ حکومتوں کے آلہ کار ہیں۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے پاکستان کے مسائل کا حل آزاد الیکشن کمیشن کے علاو ہ کوئی نہیں ۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ الیکشن تو کروانا ہونگے ،پی ڈی ایم حکومت عوام کی طاقت کو دبانا چاہتی ہے لیکن الیکشن کمیشن کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ۔ عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان سب نے قوم کی پریشانیوں میں اضافی کیا، مہنگائی بے روزگاری، بدامنی میں مسلسل اضافہ ان حکومتوں کی وجہ سے ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں