ہیٹ سٹروک ایمرجنسی میں مریض کو فوی ٹھنڈی جگہ منتقل کریں:ڈاکٹر اعجاز

ہیٹ سٹروک ایمرجنسی میں مریض کو فوی ٹھنڈی جگہ منتقل کریں:ڈاکٹر اعجاز

دھنوٹ(نامہ نگار)میڈیکل آفیسر بنیادی مرکزصحت دھنوٹ ڈاکٹر اعجازاحمد نے کہا ہے کہ ہیٹ سٹروک ایمرجنسی میں مریض کو فوری کسی ٹھنڈی جگہ پر منتقل کر دیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ مریض کو لٹا دیں اور اس کے پیر کسی اونچی چیز پر رکھ دیں تاکہ دل کی جانب خون کا بہاؤ بڑھ جائے ۔ مریض کے کپڑے چست ہوں تو ان کو ڈھیلا کریں۔مریض کے جسم پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں ۔ متاثرہ مریض کو بلا تاخیر قریبی ہیلتھ سنٹر میں لے جا ئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں