خانیوال، کھاد مافیا کے خلاف 10مقدمات کا اندراج

 خانیوال، کھاد مافیا کے خلاف  10مقدمات کا اندراج

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) محکمہ زراعت نے کھاد مافیا کے خلاف ابتک 10 مقدمات درج کرادیئے۔۔

جبکہ رواں ماہ کھاد کے ذخیرہ انددوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اعتزاز انجم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ٹاسک فورس و ایڈوائزری سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میں محکمہ زراعت،لائیوسٹاک ، پیسٹ وارننگ کے افسران نے شرکت کی - کھاد ڈیلرز،پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے - 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں