ایکسائز آفیسر عبد المجید قریشی زون تھری آفس میں دوبارہ تعینات

ایکسائز آفیسر عبد المجید قریشی زون  تھری آفس میں دوبارہ تعینات

ملتان (کرائم رپورٹر )ایکسائز آفیسر عبد المجید قریشی نے زون تھری میں دوبارہ تعیناتی کے بعد چارج سنبھال لیا۔اس سے قبل وہ راولپنڈی میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

ان کی زون تھری شاہ رکن عالم کالونی میں دفتر آمد پر ساتھیوں نے بھرپور انداز میں ان کا والہانہ استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر عبد المجید قریشی نے کہا کہ وہ اس عزت افزائی پر تمام ساتھیوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ان کی فقید المثال استقبال کر کے ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے ایکسائز آفس زون تھری کی کارکردگی ہمیشہ اول نمبر پر رہی ہے اور وہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ اس اعزاز کر برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں