خواتین کو حقوق سے آگہی کیلئے اقدامات ضروری، نیلوفر بختیار

خواتین کو حقوق سے آگہی کیلئے اقدامات ضروری، نیلوفر بختیار

ملتان (لیڈی رپورٹر)وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی جانب سے دو روزہ سالانہ بلیو فیئر کا آغاز نیشنل کمیشن آن دی وومن اسٹیٹس اسلام آباد کی چیئرپرسن مس نیلو فر بختیار اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اسلام آباد کی چیئرپرسن رابعہ ہجویری آغا مہمانا ن خصوصی تھیں بلیو فیئر کا افتتاح مہمانان خصوصی کی موجودگی میں وومن انٹر پرینورز شبانہ حمید قریشی،عائشہ اور شازیہ نے کیا۔

 نیلو فر بختیار نے کہا کہ ملکی 49فیصد آبادی کو خود مختار بنانے اور فیصلہ سازی میں کردار اد اکرنے کے لیے وومن چیمبر اور بنکوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ خواتین کو ان کے حقوق سے آگہی اور جسمانی تشدد،فیملی پلاننگ،انکم جنریشن اوربچیوں کی بچپن کی شادیوں جیسے چیلنجز کا ہمیں سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح 5 37. اور فی کس آمدنی 3.65ڈالر ہے جو خوفناک صورتحال ہے دوران سیلاب ہماری خواتین اور بچے سڑکوں پر بے یارو مددگار بیٹھی ہوئی تھیں پاکستان میں خواتین کو ہر روز ایک نیا چیلنج درپیش ہے ان خواتین کا بوجھ اٹھائیں اور ان کے حقوق کے لیے مل جل کر جدوجہد کریں ۔انہوں نے وومن چیمبر کی صدر مہناز عامر کو اکنامک ایمپاورمنٹ کمیٹی کی رکنیت کی پیش کش کی ۔چیئرپرسن نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اسلام آباد رابعہ ہجویری آغا نے کہا کہ آج خواتین جہاز چلا رہی ہیں اور کھیتوں میں کام بھی کررہی ہیں ان دونوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہو ں گے ہماری 40فیصد خواتین اپنا نام تک نہیں لکھ سکتی انہیں حقوق کی شعوری آگہی دینا ہو گی جس کے لیے حکومت اور ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں