ویمن چیمبر کے زیر اہتمام بلیو فیئر ختم،تحائف تقسیم

ویمن چیمبر کے زیر اہتمام بلیو فیئر ختم،تحائف تقسیم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دوروزہ بلیو فیئر ختم، سونیئرز، شیلڈز اور ۔۔

تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ قوالی بھی پیش کی گئی اس سلسلہ میں ریلوے کلب ملتان میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام جاری دو روزہ سالانہ بلیو فیئرنمائش اختتام پذیر ہو گئی اس سلسلہ میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر بہترین اسٹالز اور خصوصا ہنر مندوں کو خصوصی سوینئر شیلڈز اور تحائف دئیے گئے صدر مہناز عامر شیخ سابق صدر مسز کھیتران نے انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہناز عامر شیخ اور سرپرست اعلی بیگم فرخ مختار نے کہا کہ بلیو فیئر کا مقصد خطہ کے ہنر مند اور سمال انٹر پرینورز کے کام کو متعارف کرانا اور انکے لیے کاروباری روابط و منڈیوں کی تلاش میں مدد دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پسماندہ خطہ کی خواتین اور ہنر مند معاشی طور پر مستحکم ہوں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو اسی لیے پوری کوشش کی جا تی ہے کہ بلیو فیئر کے ذریعے انہیں یہ مواقع میسر آئیں اور پچھلے 10سال سے اس حوالہ سے بھرپور کام ہو رہا ہے ۔ تقریب سے معصومہ سبطین،سیرت فاطمہ،طاہرہ نجم نے بھی خطاب کیا جبکہ فرح ثاقب،فرح فیصل،شہناز ناصر، مہوش جیلانی،مسز نادیہ وسیم،حنا چغتائی،سعدیہ کرمانی دیگر ممبرز خواتین نے شرکت کی۔

 جبکہ اس موقع پر شرکاء تقریب کے لیے قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا دو روزہ بلیو فیئر کا متعدد صنعتکاروں،تاجروں ویمن انٹر پرینورز اورسماجی رہنماؤں شہریوں نے بڑی تعداد میں وزٹ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں