انتہائی محدود وسائل میں کامیاب الیکشن کرایا، اللہ بخش

انتہائی محدود وسائل میں کامیاب الیکشن کرایا، اللہ بخش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ بخش ملغانی نے کہا ہے کہ نومولود ضلع کے انتہائی محدود وسائل میں۔۔

 عام انتخابات کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا الیکشن کمیشن ضلع کوٹ ادو کی کامیابی کا ایک جزو ہے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بننے کے بعد کوٹ ادو میں 3صوبائی جبکہ 2قومی اسمبلی کے حلقے آئے اور کل 541پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں بیشتر دیہی علاقوں میں تھے جہاں سفری سہولیات کا فقدان تھا،اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے سامان کی بروقت ترسیل ممکن بنائی گئی اور افرادی قوت کم ہونے کے باوجود تسلی بخش انتظامات کیے گئے ، ضلع بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز پر کسی قسم کا کوئی تشویشناک واقعہ رونما نہیں ہوا ، وسائل کی قلت کے باوجود مسائل پر قابو پانا مشکل مرحلہ تھا لیکن انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام تر امور احسن انداز میں نبھائے ۔دوسری جانب شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ بخش ملغانی کے پولنگ کے دن بہترین انتظامات اور پولنگ کے بروقت نتائج پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بہترین انتظامات کی وجہ سے آراوز کی جانب سے بروقت نتائج پبلک کیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں