شہراولیا میں پی ایس ایل میلہ کیلئے سکیورٹی وصفائی اقدامات

شہراولیا میں پی ایس ایل میلہ کیلئے سکیورٹی وصفائی اقدامات

ملتان(خبرنگارخصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر شہر اولیاء میں سجنے والے پاکستان سپر لیگ کے رنگا رنگ میلہ کو۔۔

 مثالی بنانے کیلئے سٹیڈیم اور روٹس پر سکیورٹی و صفائی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سٹیڈیم ،پویلین اور روٹس پر میگا صفائی آپریشن کیا گیا۔عملہ صفائی نے دو روز میں بھاری مشینری کے ساتھ سٹیڈیم سٹینڈز میں دھلائی مکمل کی۔قبل ازیں سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور صفائی چیک کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ افتتاحی میچ سے قبل پارکنگ سٹینڈز اور ہوٹلز میں صفائی کی جائے گی جبکہ کرکٹ میچز کے دوران سٹیڈیم میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں